کراچی: 2 مختلف پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو گرفتار

Jan 10, 2023 | 15:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تھانہ شاہ فیصل کالونی اور زمان ٹاؤن پولیس کے اسٹریٹ کریمنلز  کیخلاف مختلف مقابلےدو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس گشت پر مامور تھی کہ مسلحہ ڈکیت ملزمان شہریوں سے چھینا جھپٹی کررہے تھے۔  پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت عبدالرحمٰن اور سید نوید عرف حیدرآبادی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کا شناخت  جاوید اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ 2 پسٹل بمعہ ایمونیشن ، 5 چھینے ہوے موبائل فون اور 3 چھیننے ہوۓ پرس اور چھینی ہوئی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی موجود ہے ملزمان غیر قانونی اسلحہ, ڈکیتی اور پولیس پر فائرنگ کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہوکر پہلے بھی جیل جاچکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ڈکیت ملزمان سے کورنگی, ملیر, ڈرگ روڈ اور شاہ فیصل کے علاقے میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ پولیس نے فراری ملزمان کی تلاش جاری کر دی گئی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔ گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں