ساہیوال: بس کی کار کو ٹکر سے سیشن کورٹ اہلکارجاں بحق

Jan 10, 2023 | 15:43 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ساہیوال کے علاقہ عارف والا روڈ پر 118 نائن ایل کے قریب دھند کے باعث بس نے کار کو ٹکر  ماردی جس میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔  

رپورٹ کے مطابق بس کی کار کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں ، زخمی ہونے والے سیشن کورٹ کے ملازمین ہیں جو عدالت ڈیوٹی پر جارہے تھے۔زخمیوں کی شناخت شہزاد،  نواب، رحمت اللہ اور منصب کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-10/news-1673347400-7630.mp4

مزیدخبریں