ایک نیوز: صادق آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی جانب سے ملزم کیخؒلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ مدعی مقدمہ میں کہا گیا کہ ملزم شاہ زیب نے نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کیے اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔