کوہلی لیجنڈری بلے باز ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

 کوہلی لیجنڈری بلے باز ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

ایک نیوز: ویرات کوہلی لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
 انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز گوہاٹی میں آج سے شروع ہو رہی ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے تقریباً تین سال بعد سینچری بنانے والے ویرات کوہلی اب اپنی نظریں انڈین بلے باز سچن ٹنڈولکر کے اہم ریکارڈ پر جمائے ہوئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف 3میچوں میں 2میں سینچری کر لیتے ہیں تو اپنی سرزمین پر سب سے زیادہ سنچری کرنے والے بلے باز بن جائیں گا۔ سچن ٹنڈولکر ایک ون ڈے میچز میں اپنی سرزمین پر 20 سینچریز بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔سابق کپتان ویرات کوہلی اب تک 19 سینچریز بنا چکے ہیں اگر وہ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں 100 یا اس سے زیادہ رنز بنا لیتے ہیں تو وہ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر دیں گے اور اگر اس کے بعد بھی سینچری بنا لیتے ہیں تو وہ یہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
سچن ٹنڈولکر نے 164 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 20 سینچریاں بنائی تھیں جبکہ ویراٹ کوہلی 101 ون ڈے میچوں میں 19 سینچریاں کر چکے ہیں اور  12 ہزار 471 رنز بنا چکے ہیں۔ ویرات کوہلی کو ایک روزہ کرکٹ میں ٹاپ فائیو بلے بازوں کی صف میں پہنچنے کے لیے مزید 180 رنز درکار ہیں۔ سچن ٹنڈولکر اور ویراٹ دونوں نے ہی سری لنکا کے خلاف آٹھ، آٹھ سینچریز بنا رکھی ہیں اور یہ ریکارڈ بھی کسی اور بلے باز کے پاس نہیں۔ ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف 19 بار 50 سے زائد رنز بھی کر چکے ہیں۔
ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف سینچریز کا ریکارڈ بھی برابر کر چکے ہیں۔ دونوں بلے باز مذکورہ ٹیموں کے خلاف نو، نو سینچریز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ویرات کوہلی اس سے قبل سچن ٹنڈولکر کے تیز ترین 23 ہزار رنز اور ون ڈے میں 12 ہزار رنز کے ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔