ایک نیوز: اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کر تے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیاہے۔
رپورٹ کے مطابق پانچ رکنی گروہ عرصہ دراز سے فیس بک پر لڑکی بن کر نوجوانوں سے دوستیاں کرتا تھا اور ملاقات کے بہانے نوجوانوں کو بلا کر لوٹ لیتا تھا۔ بہارہ کہو پولیس کے اے ایس آئی سرفراز احمد کے مطابق پانچ رکنی گروہ درجنوں نوجوانوں کو ملاقات کے بہانہ بنا کر لوٹ چکا ہے۔
پولیس نے کشمیر کے رہائشی پانچ رکنی گروہ کو ڈھوک جیلانی سے گرفتار کیا ہے۔گروہ کے قبضے سے پسٹل،رسیاں اور چہرہ ڈھانپنے والا کپڑا بھی برآمد کیا گیاہے۔ پانچ رکنی گروہ ڈکیتیاں بھی کرتا تھاجس کی برآمدگی بھی کر لی گئی ہے۔ گینگ سے چھینے گئے موبائل فونز راولپنڈی راجہ بازار فروخت کرتا تھا۔ پانچ رکنی گروہ میں نبیل راجہ،سمیع،بلال احمد،امتیاز عباسی اور محمد عمران شامل ہیں۔