اسٹریچرنہ بیڈ نہ وہیل چئیرز،دیہی مراکز صحت بنیادی سہولیات سے محروم

Jan 10, 2023 | 13:30 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پنجاب کے سرکاری ہسپتال اور دیہی مراکز شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے ہی قاصر ہے جس کے دستاویزات حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دستاویزات کےمطابق  پنجاب کے36 اضلاع کے 284 دیہی مراکز صحت بنیادی سہولیات سے ہی محروم نکلے۔  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 4318 بیڈز کی کمی ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کےلیے 355 اسٹریچر ہی  موجود نہیں ہیں اس کے علاوہ261 وہیل چیئرز کی بھی کمی ہے۔ ہسپتالوں میں 125 دانتوں کے علاج کے آلات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ ڈینٹل انسٹرومنٹ ٹرالی 119 جبکہ ڈینٹل یونٹ کے 46 آلات  موجود نہیں ہیں۔ دانتوں کےایکسرے کیلئے 169 اور  سرجیکل کیلئے227 آلات  کی اشد ضرورت ہے۔دانتوں کی تشخیص کیلئے 1950 آلات کی عدم دستیابی ہے۔ 
دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ دہی مراکز میں 1060 بیڈ شیٹ  دستیاب نہیں ہیں جبکہ سرد موسم میں سرکاری ہسپتالوں میں 2158کمبل کی ضرورت بھی پوری نہیں ہوسکی۔ پنجاب کے سرکاری اسپتال  2720  تکیوں سے ہی محروم نکلے ہیں۔ 

مزیدخبریں