ایک نیوز : فضا میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر دوران پروازروسی طیارے کا پچھلا دروازہ کھل گیا۔ طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت تقریباً 25 افراد سوار تھے۔
نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، روسی طیارے کا پچھلا دروازہ درمیانی پرواز کے دوران کھل گیا اور مسافروں کا سامان چوس کر خلا میں لے گیا۔ یہ واقعہ آئی آر ایئرو کمپنی کے ایک An-26 ٹوئن پروپ طیارے کے ساتھ پیش آیا۔ جب، ہوائی جہاز سائبیریا کے شہر ماگن سے مائنس 41 ڈگری درجہ حرارت میں روس کے بحرالکاہل کے ساحل پر مگدان جانے کے لیے روانہ ہوا تو جہاز کا دروازہ پرواز کے درمیان ہی کھل گیا۔
طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 25 افراد سوار تھے۔ مسافروں میں سے ایک کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ہوائی جہاز کا کھلا عقبی دروازہ دکھایا گیا ہے جیسے اس کے پیچھے کھلے دروازے سے پردہ پھٹا ہوا ہے۔
اس واقعے کے بعد مسافروں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم کیپٹن سے درخواست کے بعد ہوائی جہاز نے واپس کامیابی کے ساتھ دوبارہ ماگن سائیبریا میں لینڈ کیا۔کیریئر IrAero نے بتایا کہ چارٹر فلائٹ کا دروازہ 2800-2900 میٹر کی بلندی پر کھلا۔ اس واقعے کی ویڈیو یوکرین کے وزیر داخلہ کے مشیر انتون گیراشینکو نے بھی شیئر کی تھی۔
"
✈️ Nothing unusual: in Russia, the door of the plane opened right during the flight at an altitude of several kilometers
— Oriannalyla ???????? (@Lyla_lilas) January 9, 2023
An-26, flying from Magan to Magadan, suddenly depressurized - judging by the video, which was filmed by one of the passengers, the back door was half opened. pic.twitter.com/GdBFdHdRML