سلمان خان کی یوکرائنی گرل فرینڈ کی بالی ووڈ گانے پر پرفارمنس

Jan 10, 2023 | 12:21 PM

 ایک نیوز :سلمان خان کی یوکرائنی  گرل فرینڈ یولیا ونتور نے حال ہی میں چندی گڑھ میں ایک تقریب میں سلمان خان کا ہٹ گانا تیری میری پریم کہانی پرپرفارم کیا اور شائقین سے داد سمیٹی ۔ 

رپورٹ کے مطابق یولیا نے چندی گڑھ میں HLV فلم سٹی کے آغاز کے موقع پر سلمان خان کی فلموں کے کئی ہٹ گانے گائے۔ 

چمکدار سلور ٹاپ اور لیٹیکس پتلون میں سیاہ شولڈر ایبل اور میچنگ ہائی ہیلز کے ساتھ جوڑا سجائے ، یولیا نے  فلم باڈی گارڈ  کے گانے تیری میری پریم کہانی، فلم  ہیرو سے میں ہوں ہیرو کے ساتھ ساتھ اور ڈانس نمبر بے بی کو بیس پسند ہے جیسے گانے گائے۔  

یادرہے یولیا کے سلمان خان کے ساتھ کئی سالوں سے تعلقات کی افواہیں ہیں۔ وہ ہمیشہ اس کے خاندانی فنکشنز اور پارٹیوں  میں شامل ہوتی ہے اور کبھی کبھار سلمان خان کے  ساتھ پارٹیوں میں بھی جاتی ہے۔ 

دو ہفتے قبل سلمان خان کی ستاروں سے سجی 57 ویں سالگرہ کی پارٹی  میں بھی وہ شریک تھیں ۔  دوسری طرف  سلمان خان  نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ جولائی میں ان کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

  یولیا   نے ہنی سنگھ کےفلم رنگیلا کے  نئے ری مکس گانے ’’یاری رے‘‘میں ایک گلیمرس اوتار میں نظر آئیں۔  گانے میں  ارمیلا ماتونڈکر شامل ہیں۔ میوزک ویڈیو کی ہدایات مہر گلاٹی نے دی ہیں۔

مزیدخبریں