سمبڑیال: متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ''ریاجو'' گینگ گرفتار

Jan 10, 2023 | 12:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سمبڑیال ماڈل تھانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے  4 رکنی ریاض عرف ریاجو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق سمبڑیال سے ماڈل تھانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ریاض عرف ریاجو ڈکیت گینگ کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ڈکیت گینگ چوری ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا اور ولیس کیلئے چیلنج بنا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے نقدی، 4 موٹر سائیکلیں، 75 ہزار مالیت کے 10 موبائل فونز  مجموعی 11 لاکھ 50 ہزار روپے  برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان سے چار پسٹل بمع گولیاں برآمد کر لی گیئں ہیں۔ملزمان دوران تفتیش 26 مقدمات میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف نئے پانچ مقدمات درج کرنے کے بعد ریاض عرف ریاجو ڈکیت گینگ  کو ساتھیوں سمیت شناخت پریڈ کیلئے سیالکوٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں