کراچی: ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

کراچی: ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

ایک نیوز: کراچی کے علاقہ ضلع ویسٹ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث چار رکنی ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان اسلامیہ کالونی میں شہری مبارک علی سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 1013/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کر کے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔

ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل نمبری KPH-6720 برآمد کر لی گئی ہے۔ تفتیش پر ملزمان نے ضلع ویسٹ اور سینٹرل کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں اور مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش جاری ہے۔ 

پولیس کے مطابق تمام ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از ڈکیتی میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان اسلحہ و دیگر 09 سے زائد مقدمات میں کراچی کے مختلف تھانہ جات سے گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔گرفتار ملزمان میں صابر ولد منتظر، آصف ولد رحیم الدین، عمران ولد عبدالحق اور اکبر ولد غازی گل شامل ہیں۔