لاہور: برائلر گوشت 650 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

Jan 10, 2023 | 11:55 AM

ایک نیوز: برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ فی کلو گوشت کی قیمت 650 روپے سن کر شہریوں کے ہوش اڑگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ضلعی انتظامیہ سرکاری لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہوگئی اور شہر میں مرغی کا گوشت 650 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جب کہ انڈوں کی قیمت مزید بڑھ کر 289 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور شہر میں مرغی کا گوشت کہیں 640 تو کہیں 660 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ انڈے فی درجن 300 روپے تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 650 روپے برقرار ہے۔

گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 30 روپےکااضافہ ہوا تھا۔

اسی طرح راولپنڈی میں برائلر کاگوشت 630 روپے کلو میں فروخت ہوررہا ہے جبکہ زندہ برائلر کی قیمت 370 روپے فی کلو ہے۔ راولپنڈی میں آٹے کے 15 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی۔راولپنڈی میں  چکی کا آٹا 160روپے کلو میں فروخت کیا جانے لگا۔

مزیدخبریں