مونس الہی کےقریبی دوست کی بازیابی کیس میں پیشرفت

مونس الہی کےقریبی دوست کی بازیابی کیس میں پیشرفت

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ  مونس الہی کے قریبی دوست فاران خان کی بازیابی کیلئے  دائر درخواست پر سماعت کی جس میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر عدالت پیش ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے مغوی فاران  خان کے بھائی کی درخواست پر  چیمبر میں کیس کی سماعت کی جس میں سی سی پی او لاہور نے عدالت کو جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔عدالت نے سی سی پی او  لاہور غلام محمد ڈوگرکل تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے سی سی پی او کو مغوی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-10/news-1673333059-7525.mp4

واضع رہے کہ مونس الٰہی نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان الزام عائد کیا کہ میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا۔جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے لکھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا، کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے بھی واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے سی سی پی او غلام محمودڈوگر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تھی۔  ایف آئی آر کے متن کے مطابق گارڈن ٹاؤن کا رہائشی احمد فاران خان اپنے گھر سے فارچیونر گاڑی پر ڈرائیور امتیاز کے ہمراہ نکلا تھا۔ گارڈن ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن موڑ کی جانب ویگو ڈالے پر چھ سے سات مسلح افراد نے گاڑی روک کر احمد فاران خان کو اغواء کر لیا۔ جاتے ہوئے اغواء کار سنسی رائفل بھی ساتھ لے گئے۔