ہائی وے پر اوور لوڈنگ کرنے والوں کیخلاف قید اور جرمانہ کی سزا

ہائی وے پر اوور لوڈنگ کرنے والوں کیخلاف قید اور جرمانہ کی سزا

ایک نیوز: نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی جانب سے اوور لوڈنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ قید اور جرمانہ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی جی موٹرویز خالد محمود کی ہدایت پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اوور لوڈنگ کرنے والوں کیخلاف نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کی دفعہ 43، شیڈول 6 کا نفاذ ہو گا جس کے باعث اوور لوڈنگ کرنےوالوں پر ایک ماہ قید اور 1000 سے 5000 جرمانہ ہو گا۔

آئی جی خالد محمود  کا کہنا ہے کہ شیڈول 6 میں درج حد وزن کی خلاف ورزی پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔  خلاف ورزی کرنے پر آرڈیننس 2000 کی دفعہ 75 کے تحت ایک ماہ تک قید کی سزا ہو گی۔ اس جت علاوہ خلاف ورزی پر 1000سے 5000 تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ٹرانسپورٹرز، مل مالکان مال بردار گاڑیوں پر حد وزن سے تجاوز نا کریں اور قومی شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔