اسلام آباد پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والا ڈاکو افغانی تھا؟

Jan 10, 2023 | 10:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آبادسیکٹر جی نائن میں پولیس مقابلے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو اسکے بھائیوں کے حوالے کر دیا گیاہے لیکن شبہ کیا جا رہا ہے اسکا تعلق افغانستان سے تھا۔  

رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی جیب سے ملنے والا شناختی کارڈ کسی اور کا نکلا ہے۔ ڈاکو کی شناخت محمد عارف صافی کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی جیب سے آصف خان ولد اجمل خان کا شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔پولیس تاحال ملنے والے شناختی کارڈ کے مالک تک نہ پہنچ سکی ہے۔پولیس نے ڈاکو کی لاش اسکے تین بھائیوں کے حوالے کر دی ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کے بھائیوں کے پاس بھی شناختی کارڈ بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے شعبہ کیا جا رہا ہے ڈاکو افغان فیملی سے تعلق رکھتا تھا۔

مزیدخبریں