سندھ حکومت کا آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

Jan 10, 2023 | 10:22 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سندھ حکومت نے آثار قدیمہ اور ہیریٹیج عمارتوں کی حفاظت کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرسیاحت، ثقافت سردارشاہ کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ اور ہیریٹیج عمارتوں کی حفاظت کیلئے فنڈ کی رقم سے آثار قدیمہ کے تحفظ، مرمت اور انکی بحالی میں مدد ملے گی۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ آثار قدیمہ کیلئے فنڈ میں پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کو بھی خوش آمدید کہا جائےگا جبکہ بین الاقوامی اداروں کو بھی فنڈ میں حصہ لینے کی دعوت دیں گے۔

مزیدخبریں