ایک نیوز: قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں فیکٹری ورکر کی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسافر بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں کی شناخت امان اللہ، ارباز اور سیف علی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔