ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب نے اپنی خوبصورت بیٹی کی تصاویر شیئر کردیں

Jan 10, 2023 | 09:13 AM

ایک نیوز: مشہور ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔ یہ خبر تو میڈیا میں زیرگردش تھی لیکن اب اس خوبصورت جوڑی نے اپنی پیاری بیٹی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی ہیں۔ انہوں نے بیٹی کا نام ایزل بتایا ہے۔

کنول آفتاب اور چودھری ذوالقرنین کے ہاں بیٹی کی پیدائش چند ہفتے قبل ہوئی تھی اور ان کے فینز بے چینی سے اس وقت کا انتظار کر رہے تھے جب وہ اپنی پیاری بیٹی کی تصاویر شیئر کریں اور اب وہ لمحہ آچکا ہے۔ 

مشہور ٹک ٹاکر جوڑے نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی کی تصاویر اپنے فینز اور فالوورز کے ساتھ شیئر کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں جس میں ننھی پری ایزل انتہائی پیاری لگ رہی ہے۔ 

ایک تصویر میں ان کی بیٹی کو سفیر رنگ کے لباس میں لپٹے سوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس میں وہ انتہائی پیاری لگ رہی ہے۔ 

یہاں کچھ شیئر کردہ تصاویر آپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں