وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑمسلمانوں کی نسل کشی پراجلاس ہوا، اجلاس کی کال انتہا پسندہند وتوا قیادت نے دی تھی، دسمبرمیں ہوئے اجلاس پر مودی سرکار مسلسل خاموش ہے۔
Under the extremist ideology of the BJP Modi govt, all religious minorities in India have been targeted with impunity by Hindutva groups. The extremist agenda of the Modi govt is a real and present threat to peace in our region.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2022
وزیراعظم نے کہاکہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا بی جے پی حکومت اس اجلاس کی حمایت کرتی ہے؟ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اورکارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے سائے میں ہندوتواجتھے مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں، مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔