سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لکھا کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے بحران برقرار ہے۔ یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی۔ اس حکومت سے وعدے پورے نہی ہوتے مگر دعوے ہیں کہ ختم نہی ہوتے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومتی دعوں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے یوریا کھاد کا بحران برقرار ہے۔یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی۔