وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں کام کرنیوالی ٹیم زبردست ہے، این سی اوسی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا، عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضرور کرائیں، 30 سال سے زائد عمر افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔
ادھر جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی۔