پاک قطر کا اشتراک کار اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق ، ترجمان دفتر خارجہ

پاک قطر کا اشتراک کار اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق ، ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: Pakistan and Qatar agreed to continue the collaborative and consultative process, Foreign Office spokesperson

ایک نیوز:  پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور  مکمل ہوگیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک قطر سیاسی مشاورت کا دوسرا دور دوحہ میں منعقد ہوا ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستانی جبکہ قطری وزیر مملکت سلطان بن سعد ال مراخی نے اپنے وفد کی قیادت کی ، اجلاس میں  دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی، قونصلر امور اور عوامی رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر  تفصیلی گفتگو کی گئی۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق     پاکستان اور قطر نے اشتراک کار اور مشاورتی عمل جاری رکھنے  اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق  کیا، دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات  میں مثبت پیشرفت اور اعلی سطح کے دوروں اور تبادلوں کو اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خار جہ کا کہناہے  پاک قطر دو طرفہ مشاورت کا دوسرا دور اسلام  آباد میں ہوگا۔