پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف  کرپشن کرو اور نوٹ بناؤ ہے، فیصل کریم کنڈی  

پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف  کرپشن کرو اور نوٹ بناؤ ہے، فیصل کریم کنڈی  
کیپشن: PTI's agenda is only do corruption and make notes, Faisal Karim Kundi

ایک نیوز: گورنر  خیبر پختونخواہ  فیصل کریم کنڈی   کا کہنا ہے  پی ٹی آئی کا  ایجنڈا صرف نوکریاں بیچو ، ٹھیکے بیچو، کرپشن کرواور نوٹ بناؤ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی  نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  کہا   کہ  پی ٹی آئی قومی انتخابات کو 3صوبوں میں دھاندلی زدہ اور حرام قرار دیتی ہے ،لیکن خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت کو جائز قرار دیتی ہے ،کل تک مولانا فضل الرحمان  کو مختلف عجیب و غریب القابات سے نوازتے رہے ،آج مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتے ہیں ۔  

انہوں نے کہا  جمہوریت بہترین انتقام ہیں ،پی ٹی آئی کی سیاست صرف گالم گلوچ تک ہے ،دہشتگردی کی جنگ میں پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں ہے ،پی ٹی آئی کا صرف ایک ایجنڈہ ہے نوکریاں بیچو ، ٹھیکے بیچو، کرپشن کرواور نوٹ بنا ؤ ۔  

گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا 17فروری کو مشائخ و علمائے کی امن کے حوالے سے کانفرنس پشاور گورنر ہائوس میں منعقد کررہے ہیں ،جس کا ایجنڈہ امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے ،خیبرپختونخواہ میں ٹھیکیدار ، زمیندار وغیرہ دہشتگردوں کو بھتے دے رہے ہیں ،خیبرپختونخواہ حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، کے پی  حکومت کی طرف سے زمینداروں پر لگائے گئے زرعی انکم ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں ،خیبرپختونخواہ حکومت صوبے زمینداروں کو حالات کے پیش نظر زرعی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے ۔  

انہوں نے مزید کہا چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے اہم منصوبے پر ماہ مئی کے دوران کام کا آغاز ہو جائے گا ،ہم سعودی حکومت اور اسلامک بینک کے بے حد مشکور ہیں ،منصوبے کی تکمیل سے سبز انقلاب آئے گا  ۔