ایک نیوز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم نے 305 کا مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ، کین ولیمسن 133 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ ڈیون کانوے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،جنوبی افریقہ کے متوسامے نے دو، بوش اور ڈالا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 304 رنز بنائے تھے ،میتھو بریسکی 150، مولڈر 64، اورجیسن سمتھ 41 رنز نمایاں رہے ،میٹ ہینری اور ول رورکی نے دو دو جبکہ مائیکل بریسویل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔