قبائل کو اپنی سیاسی زندگی کا خود فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، مولانا فضل الرحمان 

Feb 10, 2025 | 17:52 PM

ایک نیوز: سربراہ جے یو آئی  مولانا فضل الرحمان نے کہاہے قبائل کو اپنی سیاسی زندگی کا خود فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق قائد جمعیت علماءاسلام مولانا فضل الرحمن  نے پشاور میں  پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا  میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پشتون اور قبائلی عمائدین کے ساتھ یہاں شریک ہوں، واحد پشتون قوم میں کافر نہیں ہے، میں تسلسل سے آپ کے جرگہ میں شریک ہوا ہوں ۔ 

انہوں نے کہا  ہم نے انضمام کی مخالفت نہیں کی ، حکومت کا کوئی حق نہیں کہ قبائل کی مرضی کیخلاف انضمام ہو، قبائل کو حق دیا جائے تاکہ وہ اپنی سیاسی زندگی کا خود فیصلہ کریں، قبائلی عوام کی مرضی کے مطابق فیصلے کئے جائیں، امن کے معنی انسانی بنیادی حقوق ہیں ، امن ہوگا تو ہر کسی کی عزت محفوظ ہوگی، امن سے محروم قوم ہر چیز سے محروم ہوتی ہے ، امن اسلام کا دوسرا نام ہے، پاکستانی ریاست اسلام کے نام پر قائم ہوئی ہے، ریاست میں اسلام کا سب سے مشکل مطالبہ ہے۔  

سربراہ جے یو آئی نے کہا   ملک میں حکومت، اسٹیبلشمنٹ ، بیوروکریسی اسلام کے نام سے ڈرتی ہیں، یہ لوگ اسلام چاہتے ہیں، ملک میں جمہوری نظام صرف نام تک محدود ہے، اگر میرا ایک لفظ مقتدر حلقوں کو پسند نہیں آتا تو میں غدار ہوں، میں آئین کا وفادار ہوں،آپ آئین کے منکر ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا    ہمارے حکمران اسلام کے بجائے امریکہ کے وفادار ہیں، آج ہمارے مقتدرہ امریکہ اور مغرب کے وفادار ہیں، امریکہ کہتا ہے فلسطین کو مصر اور اردن میں بسائیں گے ، ملک میں انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے کئے جاتے ہیں، اپنے مسلمان بھائی کو دشمن اور کفر کو دوست کہنا کہاں کا اسلام ہے ؟،اعتدال کے رویہ پر سب کو جانا ہوگا۔  

ان کا کہنا تھا     پشتون سیاسی عمائدین کو اکٹھا کریں گے ، خیبرپختونخوا کے وسائل پر پختون کا حق ہے ، آؤ  اعتماد کا ماحول بنائیں، آپ نے ہمیں قومیت اور فرقوں کے ذریعے لڑایا ،امن کے لئے اسلام آباد بھی آئیں گے، میرا خون بہے گا لیکن تاریخ میں آپ کو ظالم اور جابر پکارے گا، ہم تو اول روز سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے حکمران فساد کی تیاری کررہے ہیں، ہم آئین کو مانتے ہیں لیکن آپ کے ظلم کے سامنے کھڑے ہیں ۔   

مزیدخبریں