سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  

Feb 10, 2025 | 15:50 PM

ایک نیوز: سونا تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا ،سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 3429 روپے کا اضافہ ہوا۔ 
10گرام سونا 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے پر پہنچ گیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر کے اضافے سے 2903 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے اضافے سے 3 ہزار 373 روپے ہو گئی۔    

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار 346 روپے کا اضافہ  ہوا تھا جس کے بعد سونا 3 لاکھ 46 روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔ 

10 گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 154 روپے کا اضافہ  ہوا  جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے پر پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔  

مزیدخبریں