ایک نیوز(چودھری اشرف) جنوبی افریقہ کے میتھو بریسکی ڈیبیو پر سنچری بنانے والے چوتھے اور دنیا کے19ویں کھلاڑی بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے میتھو بریسکی ڈیبیو پر سنچری بنانے والے چوتھے اور دنیا کے19ویں کھلاڑی بن گئے ، جنوبی افریقہ کےمیتھو بریسکی نے نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں سہہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
میتھو بریسکی ڈیبیو پر سب سے زیادہ150رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے، ان سے قبل جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، ٹیمبا باووما اور ریزا ہینڈرکس ڈیبیو پر سنچری بنا چکے ہیں، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سلیم الہیٰ اور عابد علی کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
دیگر ممالک میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے دو دو کھلاڑیوں نے جبکہ انڈیا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، زمبابوے اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی کو ڈیبیو پر سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
جنوبی افریقی بیٹرکا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر نیا ریکارڈ
Feb 10, 2025 | 14:41 PM