ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے متعلق بڑا بیان دے دیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر بالی ووڈ خاص طور پر سے کرن جوہر کیجانب سے کسی فلم کی آفر ہوئی تو سوچوں گی،انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیشکش ہوتی ہے اور پروجیکٹ بھی شاندار ہوا تو ضرور سوچوں گی۔
واضح رہے کہ انڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والی راکھی ساونت نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سلمان خان سے بات کی ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو اپنے کسی نئے پروجیکٹ میں کاسٹ کریں ۔
ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کس ہدایتکار کیساتھ فلم کرنے جارہی ہیں؟
Feb 10, 2025 | 14:20 PM