ایک نیوز:پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے خیال سے باتیں مختلف چیز ہیں،گراؤنڈ میں مختلف ہوتا ہے،سب ایفرٹ کررہے ہیں انشاء اللہ اچھا کھیلیں گے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ باؤلر کا پیس140تک نارمل ہوتا ہے ،اچھی لائن لینتتھ پر باؤلنگ کرتے ہیں ، جب تک بڑی پرفارمنس دیتے ہیں ،لوگ بھی کہتے ہیں ساری چیزیں ٹھیک ہوگئی،آخری دو سیریز میں پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی، امید کرتا ہوں پرفارمنس اچھی ہوں گی،فاسٹ باؤلر اچھی لائن لینتتھ پر باؤلنگ کرکے ٹیم آؤٹ کرسکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ٹیم میں ایسی کو ڈسکیشن نہیں ہوئی کہ انڈیا کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے،ایک میچ کے لیے نہیں بلکہ پورا ٹورنامنٹ کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، جو جتنا پریشر کو ہینڈل کرے گا وہ جیتے گا،ہمارے بہت سے کلوز میچ ہوئے ہیں،کچھ غلطیوں سے میچ چلے جاتے ہیں،امید ہے اس ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلیں ۔
ایک میچ نہیں پورےایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے :نسیم شاہ
Feb 10, 2025 | 14:13 PM