ایران پر بمباری کی بجائےمعاہدے کوترجیح دوں گا:ٹرمپ

ایران پر بمباری کی بجائےمعاہدے کوترجیح دوں گا:ٹرمپ
کیپشن: I will give priority to the agreement instead of bombing Iran: Trump

ایک نیوز:ایک انٹرویو میں امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ غیرجوہری معاہدے چاہتا ہوں ، ایران پر بمباری کی بجائےمعاہدے کوترجیح دوں گا،اگراایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوتا تواسرائیل اس پربمباری نہیں کرتا۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتاسکتا کہ ہم ایران کوکیا بتانے جارہے ہیں، امید ہے کہ ایران وہ نہیں کرے گا جوکرنےکےبارے میں سوچ رہا ہے۔    
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ اورروسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے صدر پیوٹن سے بات ہوئی،روسی صدر پیوٹن چاہتے ہیں کہ لوگوں کی اموات نہ ہوں۔
پیوٹن کاکہنا ہے بات چیت کیلئے تیار ہیں، زمین چھوڑنے کیلئے نہیں، روسی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، پیوٹن کے پاس جنگ کے خاتمے کاایک مضبوط جواز موجودہے، یوکرین میں حالات بہت خراب میں جنگ ختم کرنا چاہتاہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کو ختم کر کے فضول خرچی روکنے کا حق عوام نے دیا،امریکیوں کے ٹیکس کا پیسہ بچانا چاہتا ہوں ، ایلون مسک نے کوئی فائدہ اٹھائے بغیر بہت مدد کی۔
 امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ایلون مسک کو امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کو ختم کرنے کی ہدایت کی ، محکمہ تعلیم اور اس کے بعد فوج کا آڈٹ کرنے کا کہوں گا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومتی اخراجات پر قابو پانے کے محکمہ کا سربراہ بنایا تھا۔