ویب ڈیسک:مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی پر مکمل عمران خان کا اختیا ر ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر عباس نے کہا کہ ان کی پارٹی کی عمران خان کے لئے حمایت غیر متزلزل ہے اور کسی احسان پر منحصر نہیں ہے۔ ہم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہم اپنے کسی مطالبے کے بغیر غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
سربراہ ایم ڈیلبو ایم کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی عمران خان کی پارٹی ہےجو ان کا دل کرے وہ کریں ، ہماری تحریک انصاف سےکوئی ڈیمانڈ نہیں۔خیال رہے کہ این اے 37 سے مجلس وحدت المسلیمن پاکستان کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کے امیدوار ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔