پنجاب اسمبلی کے مکمل غیر حتمی نتائج کا اعلان

پنجاب اسمبلی کے مکمل غیر حتمی نتائج کا اعلان
کیپشن: پنجاب اسمبلی کے مکمل غیر حتمی نتائج کا اعلان

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے مکمل غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 295 نشستوں پر نتائج کا اعلان کردیا، غیر حتمی نتائج مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں 137 نشستوں پر کامیاب قرارپائی جبکہ آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی میں 138 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے،  پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں 10 نشستیں حاصل کیں، پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی،  استحکام پاکستان پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی ،  پاکستان مسلم لیگ ضیاء نے پنجاب اسمبلی میں ایک نشست حاصل کی،  پنجاب اسمبلی کی نشست پی کے 266 رحیم یار خان پر امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے۔