ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے انتخابات جیتنے اور ہارنے والوں کو الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن 10 روز میں کامیاب امیدواروں کے حتمی نتائج اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ غیرحتمی نتائج کے بعد حتمی نتائج جاری کئے جائیں گے، دس روز میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تمام کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے جبکہ ہارنے والے امیدواروں کو انتخابی اخراجات جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔
انتخابات جیتنے والوں کے نوٹیفکیشن 10 روز میں جاری ہوں گے، الیکشن کمیشن
Feb 10, 2024 | 20:01 PM