چودھری سالک کی جیت :الیکشن کمیشن نے حلقے کارزلٹ روک لیا

Feb 10, 2024 | 19:52 PM

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چودھری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کر لیا، الیکشن کمیشن نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ، این اے 64 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے تین دن میں جواب طلب۔ ریٹرننگ افسر کو قیصرہ الٰہی یا انکے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ  ڈی پی او گجرات یقینی بنائیں کہ فارم 47 کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے،  ریٹرننگ افسر قیصرہ الٰہی کے تحفظات سن کر ازالہ کرے۔ 

مزیدخبریں