پی پی 181 :لیگی امیدوار نے رزلٹ چیلنج کردیا

Feb 10, 2024 | 18:56 PM

ویب ڈیسک :چونیاں کے حلقہ پی پی 181 میں  پی پی 181 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی جیت کو ن لیگی امیدوار نے چیلنج کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پی پی 181 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست جمع کروا دی گئی ، الیکشن میں ہارنے والے  لیگی امیدوار  شیخ علاؤالدین نے ڈی آر اوکو دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کروا دی ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حمبل ثناء کریمی نے ٹوٹل49551 ووٹ جبکہ ن لیگی امیدوار نے 35685 ووٹ حاصل کئے تھے ،گنتی کا عمل سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد آر او آفس کے باہر جمع  ہوگئی ۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ مزید نفری طلب کر لی گئی۔

مزیدخبریں