آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنچری :تعداد 101ہوگئی

 آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنچری
کیپشن: آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنچری

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کو غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،قومی اسمبلی کے 265 میں سے 255 کے نتائج موصول ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ایک  حلقہ کا نتیجہ روک لیا گیا، 9 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں ، قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد101 ہوگئی ،قومی اسمبلی میں ن لیگ اب تک 73 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی پارٹی بن گئی، پیپلزپارٹی کے 54 امیدوار کامیاب قرار پائے ،ایم کیوایم کے 17 امیدوار بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے، مسلم لیگ ق اور جے یو آئی کے تین 3 ارکان قومی اسمبلی میں پہنچ پائے ،آئی پی پی کے دو امیدوار الیکشن جیت پائے ایم ڈبلیوایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیاء کوقومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ملی ۔