ویب ڈیسک: سونے کی مقامی و عالمی قیمت میں کمی ہوگئی۔
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں 10گرام سونا ایک ہزار 28 روپے اور فی تولہ 1200 روپے سستا ہوگیا۔
اس کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے پر آگئی ہے۔
فی تولہ سونا بھی قیمت میں کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ہزار 45 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچا۔