ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 کے نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ فارم 45 کے مطابق حلقے میں 71 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔ فارم 47 میں نتائج کو تبدیل کر کے ایم کیو ایم کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، امیدوار صادق افتخار کو 54 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ این اے 238 کراچی ایسٹ 4 کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار 54884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔اس نشست پر آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36875 رنرز اپ رہے۔