ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرام راجہ کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سلمان اکرام راجہ کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا، الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے حکم پر متعلقہ حلقے کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جب تک عدالت کا حتمی فیصلہ نہ آجائے،نوٹی فکیشن جاری نہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقے این اے 128 کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو 12 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا تھا۔