ویب ڈیسک: شیخ رشید احمد نےجیل سےرہائی کے بعد دبنگ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا گواہ ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے،میں ہارا ہوں کیوںکہ میں نے الیکشن کمپئن نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نےرہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا تیسرا چلا ہے، میں نے الیکشن کیمپئین میں حصہ نہیں لیا، میں جیل میں تھا مجھے کچھ پتہ نہیں ملک میں کیا ہورہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائی پر کارکنوں نے پھلوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
قبل ازیں شیخ رشید کے وکیل سردارعبدالرازق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظورکرکے رہا کرنے کا حکم دیا، پراسیکیوٹرز کی ٹیم نے عدالت سے تاریخ دینےکی استدعا کی۔
شیخ رشید احمد کی روبکار جاری ہوتے ہی ان کے وکلاء اور شیخ راشد شفیق اڈیالہ جیل پہنچے، جس کے بعد اب بشیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے روبکار پر دستخط کردیے تھے۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کا کیس ہے، جس سے متعلق سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں چل رہی تھی۔