پاکستان میں عام انتخابات پر امریکا کا ردعمل آگیا

پاکستان میں عام انتخابات پر امریکا کا ردعمل آگیا
کیپشن: America's response to the general elections in Pakistan

ویب ڈیسک: پاکستانی انتخابات پر امریکا نے اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انتخابات میں آزادی اظہارِ رائے پر غیر معمولی پابندیاں لگائی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ الیکشن میں میڈیا پر حملوں اور انٹرنیٹ کی بندش کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلر کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں دخل اندازی اور فراڈ کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ جاری رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنایا، سیاسی جماعت سے قطع نظر پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔