9 مئی واقعات: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

9 مئی واقعات: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
کیپشن: May 9 Events: Imran Khan and Shah Mahmood Qureshi granted bail

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی   پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمودقریشی کیخلاف 9 مئی کے 13 مقدمات کے کیسز کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ملک اعجازنے ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی اور بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات اور شاہ محمود قریشی کی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

 اے ٹی سی نے مختلف مقدمات میں 1،1لاکھ اور 5،5 لاکھ کے مچلکےجمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے تھانہ آر اے بازار ،تھانہ نیوٹاؤن سمیت 13مقدمات میں ضمانتیں منظور کی گئیں۔