زیرتعمیرکالج کی عمارت سےدوسری جنگ عظیم کابم برآمد

Feb 10, 2024 | 08:03 AM

ویب ڈیسک:زیرتعمیرکالج کی عمارت سےدوسری جنگ عظیم کابم برآمدکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق فلوریڈا کےایئرپورٹ کےقریب زیرتعمیرکالج کی عمارت  میں کام کرنے والے ایک تعمیراتی کمپنی کے عملے نے دوسری جنگ عظیم کا ایک غیر فعال بم دریافت کیا ہے۔
ہرنانڈو کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق عملہ بروکس ول میں زیرِ تعمیر ولٹن سمپسن ٹیکنیکل کالج میں کام کر رہا تھا جب انہیں زمین میں دفن یہ بم ملا۔
حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے شیرف آفس نے تقریباً ایک کلومیٹر قطر تک کا رقبہ خالی کرایا اور قریبی سڑکوں کو بند کر دیا ۔
ماہرینِ دھماکا خیز مواد کے مطابق 453 کلو گرام وزنی جنگِ عظیم دوم کا یہ خستہ حال مارک 65 بم غیر فعال تھا۔
شیرف آفس کے مطابق بم کو ٹیمپا کے میک ڈِل ایئر فورس بیس کے کسی اہلکار کے ذریعے تلف کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں