ویب ڈیسک:سابق انٹرنیشنل کرکٹرخالدلطیف کوسندھ اسمبلی کی نشست سےشکست کاسامناکرناپڑا۔
تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم کےسابق کھلاڑی نےسیاست کےمیدان میں اپنی قسمت آزمانےکی کوشش کی ،جہاں پران کوناکامی کاسامناکرناپڑا۔
عالمی انڈر19 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2004 کے فاتح کپتان 38 سالہ خالد لطیف نے پی ایس 89، ملیر سے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے انتخاب میں حصہ لیا اور 5،843 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
گزشتہ سال خالد لطیف کو توہین رسالت کے مرتکب ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کو قتل کی دھمکیاں دینے، ایسا کرنے پر اکسانے اور انعام دینے کےجرم میں وہاں کی مقامی عدالت نے 12سال قید کی سزا بھی سنائی تھی۔
سابق کرکٹرخالدلطیف کوسندھ اسمبلی کی نشست سےشکست
Feb 10, 2024 | 07:53 AM