پرویز الٰہی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو آئین کی بالادستی قراردیدیا

Feb 10, 2023 | 23:57 PM

 ایک نیوز :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے فیصلے کو خوش آئند اور ’آئین کی بالادستی‘ قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی سر بلندی قائم رکھی اور اس فیصلے سے اپنے وقار میں اضافہ کیا۔ سابق وزیراع الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہیے اور فوری الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے۔

 

 

مزیدخبریں