ایک نیوز:یوکرین نے روس کی جانب سے داغے گئے 71 میزائلوں میں سے 61 کو فضا میں ہی مار گرانےکادعویٰ کردیا۔
یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہل نے کہا ہے کہ روس کے 8 سے زائد جنگی طیاروں نے یوکرین پر 71 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔روسی طیاروں نے بحیرہ کیسپین اور روس کے شہر وولگوڈونسک سے پرواز بھری تھی جب کہ بحری جہاز سے کروز میزائل بھی داغے گئے۔
یہ نہیں بتایا کہ یوکرین سرزمین پر گرنے والے 10 کے قریب میزائلوں نے کتنی تباہی مچائی۔
دوسری جانب روس کا دعویٰ ہے کہ میزائل اپنے اہداف پر یوکرین میں گرے اور اس کی افواج یوکرینی فوج کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔