جنگی جنون بھارتی نوجوانوں کا روزگار کھا گیا، مظاہرے شروع ہوگئے

Feb 10, 2023 | 23:14 PM

ایک نیوز:بھارتی میڈیا نے مُودی سرکار کے ترقی کے دعوے بےنقاب کر دیئے۔جنگی جنون بھارتی نوجوانوں کا روزگار کھا گیا، مظاہرے شروع ہوگئے۔
 رپورٹ کے مطابق  بین الاقوامی کمپنیوں سے ایک لاکھ سے زائد ملازمین فارغ کردیے گئے۔ اِن کمپنیوں میں گوگل، مائیکرو سافٹ، ایمزون، آئی بی ایم اور ڈیل شامل ہیں۔

گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او سُندر پچھائی ،مُودی کی پالیسیوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں اور گوگل نے بھارت میں 12 ہزار، مائیکرو سافٹ 10 ہزار اورایمزون کے 8 ہزار ملازمین فارغ ہوچکے ہیں۔

 بیروزگاری کے خلاف بھارتی ریاست اُتر اکھنڈ میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ڈیرہ دون شہر میں پولیس بیروزگار نوجوانوں پر ٹوٹ پڑی، تصادم میں 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پُرتشدد مظاہروں کے بعد انتظامیہ نے ضلع ڈیرہ دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ احتجاج میں شریک 13 مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدخبریں