ایک نیوز:چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی اور سابق وزیر ملک اسد علی کھوکھرکے دادا ملک حیدر علی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر اور چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کے دادا ملک حیدر علی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مانو وال میں ادا کی گئی۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں ملک اسد کھوکھر کے حلقہ انتخاب کے معززین نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر اورسابق ضلع ناظم میاں عامر محمود نے بھی شرکت کی۔ لیگی رہنما طلحہ برکی سمیت دیگر قائدین بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔نماز جنازہ میں شریک معززین نے ملک اسد علی کھوکھر سمیت سوگواران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیےدعا مغفرت کی۔
چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی اور سابق وزیر ملک اسد کے دادا ملک حیدر علی کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ان کے رسم قل کل صبح نو بجے آبائی گاؤں مانو وال میں ادا کی جائے گی۔