ایک نیوز:کراچی میں گھریلوملازم بچہ مالکان کے تشدد کاشکار ہوکرجان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے واقعہ کے دو روز بعد والد کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
گھریلو ملازم کمسن بچے کی ہلاکت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او گلشن اقبال کو عہدے ہٹا دیا۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھریلو ملازمین پر مبینہ تشدد سے 13 سالہ لڑکا دم توڑ گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس نے واقعہ کے دو روز بعد والد کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔
ملازمین کی شناخت رشید اور رفیق کے نام سے ہوئی، جو خاتون شیرین اسد کے پاس گھریلو ملازم تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے دونوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کے تشدد سے رفیق ہلاک اور رشید زخمی ہوا۔