3روزہ تربیتی ورکشاپ سروسز ہسپتال میں اختتام پذیر 

Feb 10, 2023 | 21:06 PM

ایک نیوز: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ سروسز ہسپتال میں اختتام پذیر ہو گئی۔

سروسز ہسپتال میں ہونیوالی ورکشاپ میں پروفیسر محمد آصف گل، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر عدنان اسلم، ڈاکٹر فرزند علی، ڈاکٹر عثمان چیمہ، ڈاکٹر امداد، ڈاکٹر ماریہ، سسٹر لبنیٰ سمیت ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نے بھرپورشرکت کی۔

کانفرنس میں  چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا اور ڈاکٹر امتیاز علی نے سروسز ہسپتال کے ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹروں اور نرسوں کو سروس ڈیلیوری کے معیار پر تربیت دی۔

 پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختار احمد، پروفیسر شہزاد انور نے بھی تربیتی ورکشاپ میں لیکچرز دیے۔

 پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ کلینیکل گورننس کا بنیادی موضوع تعلیم اور تربیت ہے۔ مریضوں کی دیکھ بھال کا عمل ایک دن کا نہیں ہے بلکہ یہ ایک مسلسل عمل ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال میں ہمارے رویے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختار احمد کاکہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے لیے تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے مزید کہنا تھا مریضوں کی حفاظت میں اپنی حفاظت ہے۔

مزیدخبریں