اداکارہ حرا خان اور ارسلان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 

اداکارہ حرا خان اور ارسلان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 
کیپشن: Actress Hira Khan and Arsalan's wedding celebrations begin

ایک نیوز:اداکارہ حرا خان اور اداکار و ماڈل ارسلان خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ رات حرا خان اور ارسلان خان کی  مہندی  کی تقریب  کا انعقاد کیا گیا  جس میں مہمانوں سمیت اداکار  جوڑی نے  بھی خوب ڈانس کیا  جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل  ہیں۔

 مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر   دونوں اداکاروں کی جانب سے انسٹا گرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے اورنج رنگ کا جوڑی پہنا ہوا ہے اور ارسلان نے بھی اپنی دلہن کی میچنگ کا لباس زیب تن کیا۔

 حال ہی میں ارسلان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حرا خان کو  منفرد انداز میں ارسلان کو پروپوز کرتے دیکھا گیا تھا۔